جب حکم ملا،الیکشن کرا دیں گے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی

منگل 28 فروری 2023ء

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، ہماراخیال تھا کہ گرفتاریاں دینے والے بہت زیادہ ہوں گے، جس کے باعث گرفتار کچھ لوگوں کو دیگر شہروں کی جیلوں میں بھیجا گیا۔ الیکشن کے حوالے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جب بھی حکم دیا گیا، الیکشن کرا دیں گے۔ نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میں لاہورکا رہائشی ہوں، لاہورکا کوئی پروجیکٹ نہیں رکنے دیں گے، جاری پروجیکٹس کی تکمیل پہلی ترجیح ہے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈسے معاہدہ طے پا گیا ہے، پی سی بی لائٹس خریدےگا، لائٹس کرائے پر نہیں لی جائیں گی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر