شمالی وزیر ستان،سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،دو دہشتگرد مارے گئے،دو سیکیورٹی اہلکار شہید

پیر 27 فروری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس موقع پر ہونے والے فائرنگ کت تبادلہ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں، یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں باجوڑ کے پچیس سالہ سپاہی عمران اللہ اور اپر دیر کے اکیس سالہ سپاہی افضل خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ