اسلام آباد ،زیر تعمیر بائی پاس کی شٹرنگ گرنے سے دو مزدور جاں بحق متعدد زخمی

هفته 25 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو میں زیر تعمیر منصوبے کی شٹرنگ اور پلر گرنے سےجاں بحق مزدوروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد چھ ہے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبہ ہٹانےکے لیے انتظامیہ نے بڑی کرین منگوالی ہے، ملبے تلے مزید افرادکے دبے ہونےکا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے واقعے کی تحقیقات کےلئے آٹھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔ دوسری جانب پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلرکی پلرکو ٹکر سے شٹرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا، زخمیوں کو فوری طور پر پولی کلینک اور پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز شفٹ کیا گیا ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف