مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال فالج کے خدشات میں اضافے کا باعث،تحقیق |
|
جمعرات 23 فروری 2023ء | |
برطانیہ میں ہونے والی نئی تحقیق میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد کو نو سالوں تک زیر نگرانی رکھا گیا اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے والے افراد میں فالج کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں،تحقیق کے مطابق برطانیہ۔میں اوسط ہر شہری بارہ فیصد کیلیوریز مصنوعی مٹھاس کی صورت میں لیتا ہے اور اگراس میں پانچ فیصد کا اضافہ کیا جائے تو فالج کے خطرات دس فیصد بڑھ جاتے ہیں،واضح رہے کہ پانچ فیصد مصنوعی مٹھاس ایک چھوٹی چاکلیٹ کھانے کے برابر ہے،جبکہ اس سے قلب کے امراض کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں |