پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر کے خط کا جواب دے دیا

اتوار 19 فروری 2023ء

الیکشن کمیشن کا دوسرا خط بھی ایوان صدر کو موصول ہو گیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری ایوان صدر کے نام لکھے گۓ خط میں کہاگیا کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو پانچ کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے۔ آئین کے تحت صوبہ پنجاب و کے پی گورنرز کو خط لکھا گیا جبکہ دونوں گورنرز نے تاحال الیکشن کے لیے تاریخ نہیں دی، خط میں کہا گیا کہ دونوں صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق معاملہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں گورنر پنجاب سے مشاورت کا حکم دیا۔الیکشن کمیشن حکام نے گورنر پنجاب سے مشاورت بھی کی تاہم گورنر نے انتخابات کی تاریخ نہ دی۔ خط میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا اپیل دائر کی گئی ۔یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں ہے۔الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داروں سے بخوبی آگاہ ہے۔ پہلے خط کے جواب میں بھی صدر مملکت کے آفس کو تمام صورتحال سے آگاہ کر چکا۔اور یہ کہ پنجاب اور کے پی انتخابات کا معاملہ اس وقت عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔ افسوس سے کہہ رہے کہ الیکشن کمیشن ایوان صدر کو اس مشاورتی عمل میں شامل نہیں کر سکتا۔ایوان صدر کو صوبوں کے انتخابات کی مشاورت میں شامل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کل فیصلہ کرے گا، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل صبح طلب کیا گیا ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار