کشمیریوں کے ساتھ بھارت کی وعدہ خلافی،بین الاقوامی میڈیا بھی بول پڑا

اتوار 19 فروری 2023ء

۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں پر بول پڑا،اخبار کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ الحاق اور خود مختار ریاست کا معاہدہ کر کے وعدے کی خلاف ورزی کی۔ مُودی سرکار کا کشمیریوں کے ساتھ کی گئی وعدہ خلافی کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی سر توڑ کوششیں کر رہا ہے،دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اندیشہ دتہ کا کہنا ہے کہ ”بھارتی حکومت کشمیر سے متعلقBucher Papersکو منظرِ عام پر آنے سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے“۔ Bucher Papers بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور بھارتی آرمی چیف جنرل Roy Bucher کے مابین کشمیر اور سیز فائر کے معاملے پر ہونے والی خط و کتابت پر مشتمل ہے۔ دی گارڈین کے مطابق جنرل رائے بچر نے بھارتی فوج کے گرتے مورال اور طویل تعیناتی کے باعث نہرو کو مسئلہ کشمیر اقوام ِ متحدہ لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔بھارت مسئلہ کشمیر کو پُرامن تصفیہ کے لئے خود اقوامِ متحدہ لے کر گیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ غاصبانہ انضمام کر لیا۔انیس سو باون میں نہرو نے بھارتی لوک سبھا میں بیان دیا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں گے۔ ہم کشمیریوں پر بندوق کی نوک پر اپنی مرضی مُسلط نہیں کریں گے۔ اکتوبر دوہزار بائیس میں نہرو میوزیم کے چیئر پرسن نرپندر مشرہ نےBucher Papers کو تحقیقاتی مقاصد کے لئے پبلک کرنے کی درخواست کی تھی لیکن بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق Bucher Papers کو پبلک کرنے سے بھارت کو شدید سیاسی اور خارجی مضمرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بھارت عمومی طور پر پچیس سال بعد سرکاری خط و کتابت اور دستاویزات کو ڈی کلاسیفائی کر دیتا ہے۔ماضی میں بھی کئی بار صحافتی تنظیموں اور کارکنوں کی طرف سے Bucher Papersکو پبلک کرنے کی کاوشیں کی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی کے نہرو میوزیم میں رکھے گئے Bucher Papers مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہیں۔کیا مُودی سرکار نے آرٹیکل تین سو ستر کی معطلی سے بھارت کے کشمیریوں سے سابقہ وعدوں کی خلاف ورزی کی؟ کیا بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں سے اُن کا حقِ خود ارادیت چھیننا چاہتا ہے؟آخر عالمی میڈیا اور اقوامِ عالم کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر کب تک خاموش رہیں گی؟




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟