نیوزی لینڈ میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی،ہنگامی حالت نافذ

جمعرات 16 فروری 2023ء

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی،جس کے باعث نو ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جبکہ پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث کئی شہروں میں رابطے اور رسائی کے ذرائع ؎ بدستور منقطع ہیں اور لاکھوں شہری بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں،متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں،جبکہ متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے خوراک اور دیگر اشیاٗ پہنچائی جا رہی ہیں دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق نیوزی لینڈ کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان بھی موجود ہے،جبکہ حکومت صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر چکی ہے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار