ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداددوہزار چار سو سے تجاوز کر گئی،ہزاروں زخمی

پیر 06 فروری 2023ء

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سات اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب میں تھا جس کی گہرائی سترہ اعشاریہ چھ کلو میٹر تھی،زلزلے کے جھٹکے لبنان،عراق،فلسطین اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے ترک حکام کے مطابق زلزلے سے دس صوبے متاثر ہوئے اور ابھی تک ایک ہزار پانچ سو سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چھ ہزار کے قریب لوگ زخمی ہیں،جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے دوسری طرف شام میں زلزلے سے دارالحکومت سمیت چار شہر متاثر ہوئے ہیں،اب تک نو سو سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جاں بحق اور زخمی افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ سے زائد محسوس کئے گئے،جبکہ ترکیہ اور شام میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جن کے ملبے کے نیچے میں افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کی کوشش جاری ہے زلزلے کے بعد ستر سے زائد آفٹر شاکس بھی آچکے ہیں اور وقفے وقفے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ جلد اس آفت سے نکل جائیں گے ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کو یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ترکیہ کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی یے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا