شمالی وزیر ستان،سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ،دو دہشتگرد مارے گئے

جمعه 03 فروری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ، دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے پالیسی پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کے لئے پرعزم ہیں، واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 87 ہزار سے زائد شہادتیں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں، مسلح افواج اور پولیس و دیگر سول آرمڈ فورسز نے قربانیاں دیں،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار