جامعہ الازہر کی پشاور دھماکے مذمت،حملہ عبادت گاہوں کی حرمت کی سنگین خلاف ورزی قرار

جمعرات 02 فروری 2023ء

جامعہ الازہر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد میں نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور 150 سے زائد نمازی زخمی ہوئے،نمازیوں اور خدا کے گھر پر حملہ، عبادت گاھوں کی حرمت کی سنگین خلاف ورزی ہے، جامعہ الازہر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد کو قتل و غارت گری کے میدان میں تبدیل کرنا روئے زمین پر فساد پھیلانے کے مترادف ہے، یہ دہشت گردانہ عمل فساد اور نہائیت قابل نفرت مجرمانہ فعل ہے، مذہب، اخلاقی اور انسانی اقدار کی تعلیمات سے محروم گمراہ لوگ ہی اس کا ارتکاب کرتے ہیں، اورگمراہ لوگ ہی خوف و ہراس پھیلانے کی ایسی کوشش کرتے ہیں، یہ بزدلی پر مبنی دہشت گردانہ فعل تمام آسمانی قوانین کی خلاف ورزی کا باعث ہیں، بیان میں الازھر الشریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ متاثرین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،اللہ تعالیٰ زخمیوں کو بھی جلد صحت یابی عطا فرمائے، آمین




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی