پشاور پولیس لائن خودکش دھماکہ،بتیس افراد شہید،ایک سو پچاس زخمی

پیر 30 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملہ نماز ظہر کے وقت ہوا،خود کش حملہ آوور نے جماعت کے دوران پہلی صف میں اپنے آپکو کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی جبکہ مسجد سے ملحقہ کنٹین کی عمارت منہدم ہوگئی،دھماکے میں بتیس افراد شہید جبکہ ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہیں جن میں انتیس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے وزیراعظم شہباز شریف،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خود کش حملے کی مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد