پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پینتیس روپے فی لٹر اضافہ

اتوار 29 جنوری 2023ء

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قلت کی مصنوعی خبریں سامنے آئیں اور عالمی منڈی میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ فیصد اضافہ دیکھنے میں ایا،ان سب کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت پینتیس روپے فوری بڑھا دی گئی ہے اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں پچاس روپے فی لٹر تک اضافے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں،حکومت نے گزشتہ چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا،اب اوگرا کی طرف سے تجویز دی گئی کہ مصنوعی قلت کے خاتمے کےلئے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت پٹرول پمپس کی بندش کی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں، حکومت نے اکتیس جنوری سے دو دن قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ،قوانین کے مطابق نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم فروری سے ہونا تھا جو انتیس جنوری سے ہی نافذ کر دی گئیں




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟