ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اکتیس جنوری کو احتجاج کا اعلان

جمعرات 26 جنوری 2023ء

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ سرکاری کمپنیاں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور قیمتوں میں اضافے کی زمہ دار ہیں ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے جنوری کےلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت دو سو چار روپے مقرر کی ہے جبکہ ایس ایس جی سی نے قیمتوں کو تین سو دس روپے فی کلو تک پہنچا دیا ہے،پہاڑی علاقوں میں تین سو ساٹھ جبکہ گلگت بلتستان میں قیمتیں چار سو روپے فی کلو سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی صارفین سے ناجائز منافع کما رہی ہے ملک میں ایل پی جی کی یومیہ کھپت پانچ ہزار ٹن ہے،جبکہ جے جے وی ایل کی بندش سے ایک سو ستاون ارب کا نقصان ہوچکا ہے،اکتیس ماہ سے جے جے وی ایل بند ہے لیکن کسی کو پرواہ نہیں عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر مملکت مصدق ملک سے فوری استعفیٰ لیا جائے اور قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے ورنہ وہ اکتیس جنوری کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار