ننانوے فیصد شکایت کنندہ غریب لوگ ہیں،وفاقی محتسب

منگل 24 جنوری 2023ء

وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز قریشی نے کہا کہ آج ادارہ اپنے 40 سال مکمل کر چکا ہے کوشش کی ہے کہ ادارے کی افادیت کو بڑھایا جائے ایک سال میں شکایتوں کی تعداد 50 فیصد بڑھیں ایک سال میں حکومت سے اضافی بجٹ یا سٹاف نہیں مانگا ،99 فیصد شکایت کنندہ غریب ہیں جو وکیل نہیں کر سکتے ہم نے پابندی لگائی ہے کہ60 دنوں میں سماعت مکمل کریں گے آن لائن شکایت درج کرانے کا نظام شروع کیا تاکہ غریب کو خرچے کی بچت ہوایڈوائزرز نے تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگانا شروع کی ہیں ہماری ٹیمیں سرکاری اداروں میں موقع پر بھی جاتی ہیں 181 وفاقی اداروں کے متعلق شکایات سنتے ہیں گورنمنٹ کی پالیسی میں نہیں جاتے لیکن لوگوں کے مسائل گورنمنٹ کو بتاتے ہیں2022 ایک لاکھ چونسٹھ ہزار شکایتیں آئیں، تقریبا تمام نمٹائی جا چکی ہیں اس موقع پر محکمہ ڈاک کے تعاون سے یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا گیا




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا