بجلی کا ایک اور بریک ڈاون،سسٹم بحال کرنے میں مشکلات کا سامنا

پیر 23 جنوری 2023ء

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی کا نظام بحال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،صبح سات بج کر بتیس منٹ پر ٹرانسمیشن لائنز کی ٹرپنگ کے بعد بجلی کا بریک ڈاون ہوا تھا جس کو بحال کرنے کےلئے کوشش شروع کی گئی تو بارہ بج کر پچپن منٹ پر ٹرپنگ کے باعث دوبارہ بجلی کا بریک ڈاون ہوگیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے نظام میں فریکوئنسی میں توازن لانے میں مشکلات کا سامنا ہے ملک میں اسوقت بجلی کی پیداوار سات ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے مزید ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ فیکوئنسی کو متوازن کرنے میں معاون ثابت ہوگا جس کےلئے مرحلہ وار پاوور پلانٹس کو آپریشنل کرنے کے بعد بجلی کی بحالی ممکن ہوسکے گی ذرائع کے مطابق فریکوئنسی میں توازن پیدا ہونے کے بعد دوبارہ مرحلہ وار بجلی کی فراہمی کا نظام بحال کیا جائے گا




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟