دفعہ ایک سو چوالیس خلاف ورزی، اسد قیصر کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

پیر 23 جنوری 2023ء

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا دوران سماعت کہنا تھا مقدمے کا چالان پیش ہوچکا ہے معاملہ ٹرائل کورٹ میں ہے اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے دوران سماعت اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور ایف آئی آر پڑھ کر سنائی وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر موقع پر موجود نہیں تھے ان کا نام ایف آئی آر میں ڈال دیا گیا عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں اسد قیصر کا نام ہے الزام کیا ہے؟ جس پر اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا ڈرانے دھمکانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمہ درج ہےنعرے بازی کی گئی کہ شہباز گل کو رہا کرو عدالت نے اسد قیصر کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے