اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

هفته 21 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان سے حلف لیا،سکبدوش ہونے والی صوبائی حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق کے بعد گورنر کے پی حاجی غلام علی نے اعظم خان کے نام کی منظوری دی تھی اعظم خان انیس سو نوے سے انیس سو ترانوے تک چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا رہےاور دوہزار اٹھارہ کے نگران سیٹ اپ میں وفاق بطور وزیر داخلہ خدمات سرانجام دیں، اعظم خان بطور چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ بھی کام کر چکے ہیں جبکہ دوہزار سات میں خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ اعظم خان یو این ڈی پی کے پروگرام برائے تخفیف غربت کے مشیر بھی رہ چکے ہیں ،جبکہ وفاق میں بطور سیکریٹری وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور سیکریٹری وزارت مذہبی امور کے عہدے پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ