ایف آئی اے میں غیر تربیت یافتہ تفتیشی افسران کی تعیناتی کا انکشاف

هفته 21 جنوری 2023ء

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سرکلر کے مطابق مختلف اداروں سے ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران تفتیشی قابلیت نہیں رکھتے،جن کو تفتیشی امور دیئے گئے ہیں،اس بات کے انکاشف نے بعد ایف آئی اے نے موٹروے پولیس اور دوسرے ایسے اداروں سے آئے افسران اور دیگر ملازمین کو تفتیشی عمل کا حصہ بنانے سے روک دیا ہے، سرکلر کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ یکم فروری تک تمام ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی فہرست بناکر رپورٹ پیش کی جائے۔ سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے افسران جن کا اپنے ادارے میں تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں انہیں ایف آئی اے میں تحقیقات سے دور رکھا جائے گا ۔موٹروے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ایڈمنسٹریٹیو اور ان کی تعلیم کے مطابق ڈیوٹی دی جائیں گے ،ایسے افسران اور اہلکاروں کو ایڈمنسٹریٹیو اور کلیریکل کام دیا جائے گا۔۔۔۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے