بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

بدھ 18 جنوری 2023ء

ورلڈ پاپولیشن ریویو کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی آبادی دوہزار بائیس کے اختتام پر ایک ارب اکتالیس کروڑ ستر تک پہنچ گئی تھی۔ جبکہ جنوری دوہزار تئیس میں چین کی آبادی ایک ارب اکتالیس کروڑ بیس لاکھ افراد پر مشتمل ہے ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق بھارت میں آدھی آبادی تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں بھارت کی معاشی شرح نمو تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 2021 میں مردم شماری کا ڈیٹا جاری ہونا تھا مگر وہ تاحال جاری نہیں کیا گیا ، کورونا وائرس کے باعث مردم شماری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔ ڈبلیو پی آر کے مطابق اگرچہ بھارت میں آبادی کی شرح میں اضافے کا عمل سست ہوگیا ہے مگر کم از کم 2050 تک آبادی میں اضافہ ہوتا رہے گا




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر