رستم زماں گاما پہلوان کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں

منگل 17 جنوری 2023ء

غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ گاما پہلوان کے حوالے سے بنائی جانے والی فلم اٹھارہ سو اٹھہتر سے انیس سو سینتالیس تک کے دور پر مشتمل ہوگی جس میں فلم بینوں کو ایک اصلی ہیرو کی کہانی دیکھنے کو ملے گی،ایسا ہیرو جس کو کبھی اسکی زندگی میں کوئی شکست نہیں دے سکا ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ گاما پہلوان کے حوالے سے بنائی جانے والے فلم میں انکی ذاتی زندگی اور اکھاڑے سمیت دیگر پہلو شامل ہونگے،تاہم گاما کا کردار کون ادا کرے گا اسکا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ان کا مزید کہنا تھا کہ گاما پہلوان کے حوالے سے بنائی جانے والی فلم ایک کمرشل فلم ہوگی جس میں کمرشل فلم کے تمام تقاضے بشمول،رومانس،جذبات،مزاح، موسیقی وغیرہ شامل ہونگے واضح رہے کہ ناصر ادیب اس سے قبل پاکستان کی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ لکھ چکے ہیں جس کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی ہے اور یہ پاکستان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟