وزیر اعظم شہباز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت

منگل 17 جنوری 2023ء

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تاریخی بردرانہ تعلقات ہیں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان پاکستان دوست اور خیر خواہ ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں ہم تحائف سے زیادہ مضبوط تعاون کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا مقصد سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک بروقت مدد نہ کرتے تو موجودہ صورتحال سے نمٹنا ناممکن تھا، ہم امداد سرمایہ کاری کی شکل میں چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان اور بھارت کو کشمکش کی صورتحال سے نکلنا ہوگا اور دونوں ملکوں کو عوام کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا، اگر بھارت مذاکرات کرنا چاہےتو ہمیں تیار پائے گا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگیں لڑ کر بھوک بیروزگاری کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا،اب ہمیں یہ عمل روکنا ہوگا، دونوں ملکوں کو اختلافات دور کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا، کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنا ناگزیر ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرنا ہونگی، بھارت نے متنازع آرٹیکل سےکشمیرکی اصلی حیثیت کوپامال کیاہے، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے عیاں ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار