انسداد پولیو مہم شروع،چار کروڑ بیالیس لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

پیر 16 جنوری 2023ء

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سولہ سے بیس جنوری تک جاری انسداد پولیو مہم میں 44.2 ملین پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کےلئے تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز خدمات سر انجام دیں گے اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جاری بیان میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ھے، پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کیے جارھے ہیں،مہم میں تین لاکھ ساٹھ ہزارسے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے عبدالقادر پٹیل نے اپیل کی انسداد پولیو مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں،بچوں کو مستقل معزوری سے بچانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ھے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار