رات سونے سے قبل ناف میں تیل لگانے کے فوائد

جمعه 13 جنوری 2023ء

رات سونے سے قبل ناف میں تیل لگانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، اور فضلے کا باقاعدگی سے اخراج بہتر ہوتا ہے، یہ عمل گیس سمیت بے چینی کو بھی دور کرتا ہے، ناف میں تیل لگانا مردوں میں تولیدی طاقت کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ یہ اسپرم کاؤنٹ میں اضافے کا باعث بھی ہوتا ہے،خواتین جنہیں اپنے مخصوص دنوں میں پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت رہتی ہے، وہ ناف میں تیل کی مالش کریں، اس سے نسیں پرسکون رہتی ہیں اوردرد محسوس نہیں ہوتا، اس کے لیے زیتون اورناریل کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہے۔ ناف کا آنکھوں تک پہنچنے والی نسوں سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اسلئے ئی عمل نظر میں بہتری کےلئے مفید ہے جبکہ کچھ لوگوں کے آنکھوں کے گرد سوجن رہتی ہے، ناف میں تیل لگانے سے اس پریشانی سے بھی نجات ملتی ہے۔ ناف میں تیل لگانے سے آپ کی جلد میں بھی بہتری آتی ہے، ہارمونز متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے، جس سے چہرے پر ہونے والے داغ دھبے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ تیل کی ناف میں مالش جوڑوں کے درد کے لیے انتہائی مفید ہے،سردیوں میں جوڑوں کا درد ایک عام بات ہے، اس کے لیے ناف کی مالش ان درد سے چھٹکارے کا سبب بن سکتی ہے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی