ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ،کوئی قلت نہیں،صوبوں کو ڈیمانڈ کے مطابق فراہم کی، طارق بشیر چیمہ

جمعه 13 جنوری 2023ء

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں ،گندم صوبائی حکومتوں کا مسئلہ ہے اس سےوفاق کا کوئی لینا دینا نہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کے پی کی دس لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ڈیمانڈ پوری کی، وفاق نےصوبوں کو ڈیمانڈ کے مطابق گندم فراہم کی،اب صوبوں سے کہا ہے کہ پورٹ سے براہ راست گندم اٹھالیں، طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا گندم کی فراہمی کےلئے کسی صوبے کو انکار نہیں کیا،ڈیمانڈ پوری کی پتہ نہیں گندم کہاں گئی درآمد شدہ تیرہ لاکھ چھہتر ہزار میٹرک ٹن گندم مل چکی ہے، جبکہ چار لاکھ ٹن گندم پورٹ پر موجود ہے، وفاق نے کم گندم ریلیزکرنے پر شورمچایا، پنجاب اکیس ہزار یومیہ گندم ریلیز کررہا تھا، دس جنوری کو پنجاب نے چھبیس ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز کی، صوبوں نے کوٹہ بڑھایا تو قیمتیں کم ہوئیں، ملوں کو دوہزار دو سو روپے فی من گندم ریلیز کی جارہی ہے، فلور ملز سستی گندم لے کر مہنگی فروحت کررہی ہیں، بولے اگرچیک پوسٹ نہ ہوں تو آٹا افغانستان اسمگل ہو جائے۔ طارق بشیر چیمہ نے عمران خان پر بھی بھرپور لفظہ وار کئے بولے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں تو اس کے بعد الیکشن ہی ہوتے ہیں، عام انتخابات کس بات پر ہوں، یہ روز بیٹھ کر جو اداکاری ہو رہی ہے اس سے، عمران خان کا مشن کامیاب نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلی میں عام انتخابات ہو جائیں گے یہ سیاسی عمل ہے ، کس نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ اسمبلیاں مدت ختم ہونے سے چھ مہینے پہلے توڑو، وفاق سے عمران خان کو نکالا گیا ، عمران خان نے پونے چار سالہ دور میں ملک کا بیڑا غرق کیا ، سوائے جھوٹ اور تخریب کاری کے اس شخص کا کوئی کام نہیں ہے۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔