سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بورڈ کے آڈٹ کا حکم دے دیا

جمعه 13 جنوری 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے فرنزاک آڈٹ سے متعلق سندھ ہاٸی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی،وکیل سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی حکم جاری کیا، جسٹس عائشہ ملک نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 2 ارب 30کروڑ روپے کا بجٹ آپکو ملا ہے، سندھ ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ اسکا آڈٹ کروایا جائے، عدالتی حکم کے باوجود آڈٹ نہیں کروایا گیا، وکیل نے جواب دیا ہمیں آڈٹ کروانے میں کوٸی اعتراض نہیں، اعتراض ایڈیشنل رجسٹرار کو سپروائزر لگانا اور فوری آڈٹ کا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہمارے ملک کی سب سے بڑی کمزوری ہے کہ تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دیتا، آپکا صوبہ گھوسٹ سکولز کے نام سے مشہور ہے،آپکے ادارے کا آڈٹ کون کرتا ہے؟ وکیل نے جواب دیا آڈٹ اے جی پی آر کرتا ہے،عدالت حکم دے تو پچھلے 20سالوں کا آڈٹ پیش کردیں گے،سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا اور آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا