پنجاب کا سیاسی بحران حل،لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دے دیا

جمعرات 12 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ پرویز الٰہی نے وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا، جس پر نوٹیفکشن معطل کیا گیا جبکہ دوران سماعت گورنر پنجاب نے نوٹیفکیشن واپس لیا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس عابد عزیز شیخ کا کہنا تھا کہ عدالت نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کیا، پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نے 12 جنوری کو اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئین کے مطابق اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، اعتماد کے ووٹ کا نتیجہ گورنر پنجاب نے مان لیا ہے گورنر کے وکیل منصور اعوان نے گورنر کی جانب سے بیان عدالت میں دیا۔ عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا اور کہا کہ گورنر پنجاب کے وکیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا بیان دیا ہے پرویز الٰہی فلور ٹیسٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر