سسٹم میں فنی خرابی،امریکا میں ڈومیسٹک فضائی آپریشن معطل،امریکی صدر کا تحقیقات کا حکم

بدھ 11 جنوری 2023ء

۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق نوٹس ٹو ائیر مشنز سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے امریکا بھر میں ڈومیسٹک فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے،فنی خرابی کے باعث امریکا بھر ڈومیسٹک پروازیں معطل کردی گئی ہیں،سسٹم کی بحالی کےلئے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔ سسٹم میں فنی خرابی کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے جنھوں نے اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واضح رہے کہ نوٹس ٹو ائیر مشنز سسٹم پائلٹس کو مختلف خطرات سے آگاہ کرتا ہے اور تکنیکی تفصیلات فراہم کرتا ہے،سسٹم میں خرابی کی فوری وجوہات سامنے نہیں آکسی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق سسٹم پر سائبر حملے کے حوالے سے ابھی کوئی شواہد نہیں ملے ہیں،تاہم صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟