بھارتی چینلز دکھانے پر چار کیبل آپریٹرز کے خلاف پیمرا کی کارروائی

بدھ 11 جنوری 2023ء

پیمرا کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ریجنل آفس کراچی کی ٹیموں نے شہر کے مختلف حصوں میں کیبل آپریٹرز کے دفاتر کا اچانک معائنہ کیا اور غیر قانونی طور پر بھارتی چینلز دکھانے والے چار کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ آلات ضبط کر لئے،جبکہ ان کیبل آپریٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے،،جن چار کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ان میں شارجہ کیبل نیٹ ورک،کراچی کیبل سروسز،نیو سٹیلائٹ کمیونیکشن اور سٹار ڈیجیٹل نیٹ ورک شامل ہیں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولٹری اتھارٹی نے تمام کیبل آپریٹرز کو ایک بار انتباہ جاری کیا ہے کہ غیر قانونی انڈین چینلز دکھانے اور غیر مہذب مواد کی تقسیم پر کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،تمام کیبل آپریٹرز پیمرا کے قوانین پر سختی سے علمدرآمد یقینی بنائیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد