نو ارب ستر کروڑ ڈالر کی امداد،ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 11 جنوری 2023ء

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ،جنیوا کانفرنس کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری آرام سے نہیں بیٹھیں گے،امداد کی ایک ایک پائی عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح پر استعمال کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا جنیوا کانفرنس کے دوران مجموعی طور پر نو اعشاریہ سات ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے، سب سے زیادہ امداد کا اعلان اسلامی ترقیاتی بینک کی طرف سے چار ارب بس کروڑ ارب ڈالر کا کیا گیا، جبکہ عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر اور ایشین انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 500 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا، اٹلی نے 23 ملین یورو،جاپان نے 77 ملین ڈالر ،قطر نے 25 ملین ڈالر اور سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر کا اعلان کیا، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں، امریکا بھی 100 ملین ڈالر امداد دےگا۔ اس موقع پروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم گزشتہ آٹھ ماہ سے محنت اور کوششیں کر رہے تھے جو اب رنگ لا رہی ہیں، ہماری کامیابی ہے کہ ہم نے ہدف سے زیادہ رقم جمع کی، مشرق سے مغرب تک پوری دنیا نے ہماری مدد کی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت نے ایک تیر میں دو شکار کیے، ایک طرف تو آپ نے ملک کے اندر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی تو دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو ڈیفالٹ دکھانے کی کوشش کرنے والوں کو بھی دکھایا کہ کس طرح دنیا نے پاکستان کی دل کھول کر مدد کی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہمارے اعلانات سے یہ تاثر جا رہا ہے کہ امداد ملنے کے بعد سار ے مسائل حل ہو گئے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، سیلاب متاثرین مشکلات میں ہیں ، وہ بے گھر ہیں، زراعت کو نقصان پہنچا ہے، مسائل بہت زیادہ ہیں اور متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سردی کے موسم میں سیلاب متاثرین کو مشکلات درپیش ہیں، اپیل کرتے ہیں کہ اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن ، بھائیوں کو مشکل وقت میں یاد رکھیں۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے