زلفی بخاری نیب میں پیش،تین گھنٹے تک تفتیش،سوالنامہ بھی دے دیا گیا

پیر 09 جنوری 2023ء

قومی احتساب بیورو نے القادر یونیورسٹی کیس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو طلب کیاتھا پہلے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے تھے ، تاہم دوسرے نوٹس پر نیب کے سامنے پیش ہوئے زلفی بخاری سے نیب میں تقریبا تین گھنٹے تفتیش ہوئی اور کیس بارے پوچھا گیا ،ساتھ ہی نیب کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما کو نکلتے وقت سوالنامہ بھی تھما دیا گیا ،جس پر پی ٹی آئی راہنمازلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اپنے وکلا سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا واضح رہے کہ ذلفی بخاری کو بحریہ ٹاون زمین کی خریداری اورالقادر یونیورسٹی کے حوالے سے تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی تھی،سماعت کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ آڈیو لیکس کے حوالے سے جلد عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ بھی دے دیا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ