افغان فورسز کا داعش کے خلاف آپریشن،تین ٹھکانے تباہ آٹھ جنگجو مارے گئے،ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد

جمعه 06 جنوری 2023ء

امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں،کابل اور نمروز میں داعش کے خلاف ہونے والے آپریشن کی تفصیلات سوشل میڈیا پر بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ داعش کے اہم نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے،سات جنگجو حراست میں لئے گئے ہیں جبکہ کئی مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل اور نمروز میں داعش کے ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران چھوٹے ہتھیار،دستی بم،خودکش جیکٹس،دھماکا خیز مواد قبضے میں لیا گیا،ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق یہ نیٹ ورک اہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی اور غیرملکی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہا تھا۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد