اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرائے جائیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

جمعه 30 دسمبر 2022ء

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشنکا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے وفای دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا حکم دے دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 101 یونین کونسلز پر شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 101 یونین کونسلز پر 10 دن میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سےکیس کی سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ پی ٹی آئی وکیل سردار تیمور اسلم پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی الیکشن کمیشن دیگر حکام کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سردار تیمور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے صرف 11 دن پہلے یونین کونسلز کی تعداد بڑھائی گئی اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی مشاورت کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر حکومتی فیصلہ نہیں ماننے سے انکار کیا تھا۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار