افغانستان میں خواتین پر تعلیم اور این جی او میں کام کرنے پر پابندی،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

بدھ 28 دسمبر 2022ء

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےافغانستان میں خواتین پرعائد پابندیوں پراظہارتشویش ،طالبان حکومت سے پالیسیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ خواتین پرپابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں، افغانستان میں خواتین اورلڑکیوں کو مساوی نمائندگی دی جائے۔ سلامتی کونسل کا بیان میں کہنا ہے کہ افغانستان میں اسکول کھولےجائیں، نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، خواتین کے لئے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی بھی باعث تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں بلاجواز قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے خواتین کے این جی اوز کے لئے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور لڑکیوں کے لئے یونیورسٹیوں میں تعلیم پر بھی پابندی عائد کی ہے۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔