پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،حالات کنٹرول میں ہیں،وزیر خزانہ اسحق ڈار

بدھ 28 دسمبر 2022ء

وزیر خزانہ اسحق ڈار کہتے ہیں نہ مدد کےلئے پیرس کلب جائیں گے نہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا،ڈالر،گندم اور کھاد کی اسمگلنگ کو روکنے کی ضرورت ہے،اگلے سات سال میں پاکستان کو پینتیس ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا سستی سیاست کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ملک کے ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے کوئی ڈالر تو کوئی سونا خرید رہا ہے، سیاسی مقاصد کے لیے ایسی باتیں ملک کے مفاد میں نہیں،وزیر خزانہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سنگین مسائل ہیں لیکن ہمیں انکا حل نکالنا ہے، کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنانا، بلکہ ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ثابت کر سکتا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا ، ہم مدد کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، آنے والے چند ماہ میں پاکستان کی پوزیشن سب کے سامنے اور واضح ہوگی،مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہونگے اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ2013 میں بھی کہا جا رہا تھا کہ پاکستان 6 ماہ میں ڈیفالٹ کر جائے گا، لیکن اسوقت بھی ن لیگ نے آئی ایم ایف کا پروگرام پورا کیا تھا اور ملک کو معاشی مشکلات سے نکالا تھا،وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ معیشت پر جو تجربے ہوئے اس کا جوابداہ میں نہیں ہوں، ڈالر کی اسمگلنگ بڑا مسئلہ ہے، ہمیں ڈالر، گندم اور کھاد کی اسمگلنگ کو روکنا ہے، اگلے 7 سال میں پاکستان کو 35 ارب ڈالرز کی ضرورت ہو گی۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا