کراچی ٹیسٹ،پاکستان نے پانچ وکٹ پر تین سو سترہ رنز بنا لئے،بابر اعظم ایک سو اکسٹھ رنز کے ساتھ کریز پر موجود

پیر 26 دسمبر 2022ء

کراچی ٹیسٹ،پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو سترہ رنز بنا لئے،نیوزی لینڈ کی طرف سےاعجاز پٹیل اور بریس ویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لیکن پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہوا عبداللہ شفیق سات اور شان مسعود تین رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ امام الحق چوبیس اور سعودی شکیل نے بائیس رنز بنائے،ایک سو دس رنز پر پاکستان کی چار وکٹیں گر چکی تھیں پھر کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا سرفراز احمد پہلے دن کا کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل چھیاسی رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر تین سو سترہ رنز بنائے تھے۔بابر اعظم ایک سو اکسٹھ اور آغا سلمان تین رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے نیوزی لینڈ کی طرف سے اعجاز پٹیل اور بریس ویل نے دو دو اور ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ لی




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار