شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جنوری میں ریلیز ہوگی

پیر 26 دسمبر 2022ء

تنازعہ کا شکار،شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جنوری دو ہزار تئیس میں ریلیز ہوگی بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان آئندہ ماہ پچیس جنوری تک ریلیز کی جائے گی اور ایک لمبے بریک کے بعد شاہ رخ خان نئی فلم میں پردہ سکرین پر نظر آئیں گے فلم پٹھان کو ہندی،تامل اوت تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا،فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان ،دپیکا پدکون اور جان ابراہم جیسے سٹار شامل ہیں واضح رہے کہ فلم پٹھان کے گانے بےشرم رنگ میں دپیکا پدکون کے زعفرانی اور شاہ رخ خان کے ہرے رنگ کے ملبوسات پر انتہا پسند ہندووں نے احتجاج کرتے ہوئے فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ فلم کے مناظر تبدیل کئے جائیں،ایک ہندو پنڈت نے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان میں شاہ رخ جاسوس کے روپ میں نظر آئیں گے اور فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔