سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت دو جنوری تک ملتوی

پیر 26 دسمبر 2022ء

سینیٹر اعظم سواتی بعد از ضمانت گرفتاری درخواست،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،سماعت دو جنوری تک ملتوی سینیٹر اعظم سواتی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی، اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کا بتایا کہ مقدمے میں درج کی گئی پانچ دفعات میں سے تین قابل ضمانت ہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کے حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو جنوری تک ملتوی کردی واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی پر اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کرنے پر ملک کے مختلف حصوں میں ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں جن میں سے بلوچستان اور سندھ میں مقدمات ختم کرنے کےلئے متعلقہ ہائی کورٹس نے ہدایات جاری کیں تھیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انکے خلاف مقدمات درج اور سینیٹر اعظم سواتی زیر حراست ہیں جس پر انکی طرف سے ضمانت کےلئے درخواست دائر کی گئی ہے




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور