اسلام آباد خودکش دھماکے کے شہید کانسٹیبل عدیل حسن پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

هفته 24 دسمبر 2022ء

اسلام آباد خود کش دھماکے کےشہید کانسٹیبل عدیل حسین پورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں پاکپتن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو پورے اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے پاکپتن میں سپرد خاک کیا گیا،شہید عدیل حسین کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا،تدفین کے موقع پر اسلام آباد، پنجاب پولیس کے افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ شہید کانسٹیبل عدیل حسین نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچایا۔شہید نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟