اسلام آباد خود کش دھماکہ،تحقیقات کےلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی

هفته 24 دسمبر 2022ء

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں خود کش دھماکے کا واقعہ،تحقیقات کےلئے جوائنٹ انوسٹیگیش ٹیم تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نےدھماکے کی تحقیقات کرنے کےلئے چیف کمشنر اسلام آباد سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سفراش کی تھی،دھماکے کی تحقیقات کےلئے تشکیل شدہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد کریں گے جبکہ جے آئی ٹی میں تین ڈی ایس پی اور حساس اداروں کے دو اہلکار بھی شامل ہونگے واضح رہے کہ گشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد تحقیقات سی ٹی ڈی اسلام آباد کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے سی ٹی ڈی پنجاب سے بھی معاونت لینے کا فیصلہ ہوا تھا آئی ٹین میں ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا جبکہ چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار