محمد عبداللہ خان سنبل نئے چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی کی تقرری التوا کا شکار

بدھ 21 دسمبر 2022ء

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل تبدیل ،محمد عبداللہ خان سنبل نئے چیف سیکرٹری ہونگے وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا ہے اور محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا ہے،ذرائع کے مطابق کامران علی افضل پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں تھے اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو پہلے آگاہ کر چکے تھے جس کی بنا پر انہوں نے طویل رخصت بھی لی تھی دوسری طرف انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فییصل شاہکار نے بھی عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے اور ذرائع کے مطابق تین ناموں کا پینل نئی تعیناتی کےلئے صوبائی حکومت نے بھجوایا ہے،جس میں فیاض دیو،عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کا نام شامل ہے تاہم ابھی تک وفاق کی طرف سے آئی جی کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے