سیلاب متاثرین کی بحالی،عالمی بینک نے ایک ارب انہتر کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

منگل 20 دسمبر 2022ء

عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب 69 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی،رقم سیلاب زدہ علاقوں میں ریکوری و بحالی کیلئے خرچ کی جائے گی، عالمی بینک کے مطابق ایک۔ارب انہتر کروڑ ڈالر کے فنڈز صوبہ سندھ میں گھروں کی تعمیر، صحت، زرعی شعبے اور لائیواسٹاک پر خرچ ہو گی،سیلاب زدگان کیلئے گھروں کی دوبارہ تعمیر کی جائے گیاعلامیک کے مطابق رقم سیلاب زدہ علاقوں میں فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے خرچ ہو گی، عالمی بینک سے حاصل شدہ فنڈز میں سے50 کروڑ ڈالر کی رقم انفراسٹکچر کی ریکوری پر خرچ کی جائے گی، 50 کروڑ ڈالر کی رقم سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن کیلئے استعمال ہو گیاور29 کروڑ ڈالر کی رقم سندھ واٹر اینڈ ایگری کلچر ٹرانفارمیشن پراجیکٹ کیلئے استعمال ہو گی عالمی بینک کے مطابق سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟