وفاقی بیورو کریسی میں ترقیاں،ہائی پاوور سلیکشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے

هفته 17 دسمبر 2022ء

وفاقی بیورو کریسی میں گریڈ بائیس میں ترقیاں،وزیر اعظم کی زیر صدارت ہائی پاوور سلیکشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا،گریڈ اکیس کے چھبیس افسران کو ترقیاں دی جائیں گی ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی گریڈ 22 میں ترقی پر غور ہو گا، کنور شاہ رخ، عامر احمد شیخ کی ترقی پر بھی غور ہوگا،پولیس سروس کے عامر ذوالفقارخان، غلام رسول زاہد کی ترقی پر غور ہوگا،ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کی 1، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی 1 اسامی پر ترقی دی جائے گی اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز کی 2 اسامیوں پر افسران کو ترقیاں دی جائیں گی، ان لینڈ ریونیو سروس کی ایک اسامی پر افسران کو ترقی دی جائے گی،جبکہ پوسٹل گروپ کی 2 اور پاکستان ریلویز کی ایک اسامی پر ترقی دی جائے گی،ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود کی ترقی پر غور ہو گا، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی ،سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن محمد محمود،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ ،عبداللہ سنبل،جودت ایاز، مومن آغا اور ندیم محبوب کی ترقی پر غور ہوگا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟