پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لٹر تک کمی

جمعرات 15 دسمبر 2022ء

مہنگائی کی موجودہ لہر میں عوام کیلئے اچھی خبر،حکومت نے پٹرول دس روپے اور ڈیزل ساڑھے سات روپے فی لٹرسستا کردیاوزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کی جارہی ہے۔۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے فی لٹر فروخت ہو گاوزیرخزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10، 10 روپے کمی کی جارہی ہے۔ 15 دسمبر کی رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل 169 روپے میں فروخت ہوگا،وزیر خزانہ نے بتایا کہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت 22 روپے 63 کمی کی گئی ہےقیمتوں میں کمی کا اطلاق سولہ دسمبر سے آئندہ پندرہ روز کیلئے ہوگا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟