جوہر ٹائوں دھماکے میں را ملوث ہے پانچ ملزمان گرفتار کئے،بھارتی ایجنٹس کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جا چکے،وفاقی وزیر داخلہ اور ایڈیشنل آئی پنجاب کی نیوز کان

منگل 13 دسمبر 2022ء

تئیس جون دوہزار اکیس جوہر ٹائون دھماکہ میں را ملوث ہے،کئی ملزمان گرفتار کرلئے بھارتی ایجنٹس کی گرفتاری کےلئے انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کئے جا چکے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عمران محمود کا مشترکہ نیوز کانفرنس میں انکشاف اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران محمود کا کہنا تھاکہ 23 جون 2021 کو جوہر ٹاؤن لاہور میں دھماکا ہوا تھا،ہم دھماکے کے 16 گھنٹوں میں اس کیس کی تہہ تک پہنچ چکے تھے، دھماکے میں تین ملزمان ملوث تھے، تینوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ 23 جون 2021 کو لاہور میں ہونے والی دہشت گردی میں "را" ملوث ہے، ایک دہشت گرد کو اس سال اپریل میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، عید گل کو پکڑا تو سمیع الحق کا سراغ ملا جو سال 2012 سے را کے لیے کام کرتا تھا، بھارتی ایجنٹ سمیع الحق کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا سمیع الحق کااسلم، سنجے تیواری اور وسیم سے رابطہ تھا، بھارت نے8 لاکھ 75 ہزارڈالرز 4 افراد کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے دیے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ سنجے کمار تیواری را کے ایجنٹ ہے اسکےانٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، جبکہ وسیم حیدرخان اور اجمل نامی شخص کے بھی ریڈ وارنٹس جاری ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، یہ ایسا بدبخت عمل ہےجس میں ہم ہر روز ایک نئی صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں دہشت گرد کارروائیوں میں مساجد، امام بارگاہوں ، اہم عمارتوں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگردی کی کوئی بھی صورت ہو، پیچھے کہیں نہ کہیں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے.




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے