سلمان شہباز کی چودہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور،متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم

منگل 13 دسمبر 2022ء

منی لانڈرنگ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی،چودہ روز میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس کی حافظتی ضمانت کے حوالے سے درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی ،سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں مقدمہ بنایا گیا ابھی تک ایف آئی نے منہ لانڈرنگ کیس میں کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا اورعدالت نے اشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی غیرحاضری میں کی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت منظورکی جائےتاکہ لاہورکی متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکوں۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کس عدالت میں پیش ہونا ہے؟جس پر درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکے موکل اسپیشل جج سینٹرل لاہور کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کےدلائل سننے کے 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور سلیمان شہباز کو 14 دن میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف