کابل میں ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے،ہوٹل میں موجود غیر ملکی محفوظ رہے،ترجمان افغان حکومت

پیر 12 دسمبر 2022ء

کابل میں ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں دہشتگرد ماے گئے،دو غیر ملکی زخمی ہوئے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہوٹل حملے میں دو غیرملکی زخمی ہوئے ہیں، دونوں زخمی غیرملکی ہوٹل کی بالکونی سے نیچے کودنے پر زخمی ہوئے۔ کابل کے علاقے شہرِنو میں دہشتگردوں نے ہوٹل کے نزدیک دھماکا کیا اور پھر ہوٹل میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی۔جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے مین لے لیا اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا دہشتگردوں کےحملے میں ہوٹل کی ایک منزل پر آگ بھی لگ گئی۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کچھ دیر فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں حملہ آوروں کو مار دیا گیا، ہوٹل میں چینی باشندے اور دیگر غیرملکی قیام کرتے ہیں ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کسی غیر ملکی کی ہلاکت نہیں ہوئی،ہوٹل میں موجود تمام افراد محفوظ رہے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔