آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان،افسروں اور جوانوں سے ملاقات،یاد گار شہداء پر حاضری

هفته 10 دسمبر 2022ء

آرمی چیف سید عاصم منیر کا بلوچستان کا 2 روزہ دورہ، کور ہیڈ کوارٹرز میں پیشہ ورانہ امور، آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور اسکول آف انفینٹری میں نوجوان افسروں سے بات چیت، مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ دینے پر زور، تربت میں بلوچستان میں سلامتی کے امور پر بریفنگ کے دوران صوبے میں پائیدار امن اور سازگار ماحول کی فراہمی کا عزم،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دو روزہ دورہ کیا، جس کے دوران وہ کوئٹہ اور تربت گئے، پہلے روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور یادگارہ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں، آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل، تربیتی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا اور نوجوان افسران اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی اور زور دیا کہ وہ مستقبل کے جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری پر توجہ مرکوز کریں، دوسرے روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، جہاں آئی جی ایف سی جنوبی بلوچستان نے آرمی چیف کو جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور محفوظ و سازگار ماحول یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ پائیدار امن اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکے، قبل ازیں آرمی چیف کا کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا،،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی