وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات

بدھ 07 دسمبر 2022ء

وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات،مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال سینیٹر اسحاق ڈار اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سمیت دیگر امور کاجائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد اور سیاسی استحکام کے لیے بھی اپوزیشن سے تعاون مانگنے اور صدرر مملکت کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام معاملات پر پی ٹی آئی کی قیادت سے بات چیت کرنے کا وعدہ کیا، ملاقات میں ملک بھر میں بازار شام 6 بجے بند کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ واضح رہے کہ حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان تنائو کی صورتحال کم کرنے کے حوالے سے وزیر خزانہ اور صدر کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی