مالیاتی ایمرجنسی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،روسی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئے گا،مصدق ملک

منگل 06 دسمبر 2022ء

وزیر مملکت مصدق ملک کہتے ہیں ملک میں مالیاتی ایمرجنسی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں کیں،روسی وفد بیس جنوری تک پاکستان آئے گا اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی مالیاتی ایمرجنسی نہیں لگ رہی نہ کوئی ایسی تجویز زیر غور ہے،پاکستان نے حال ہی میں سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں،پاکستان نے نہ ماضی میں ڈیفالٹ کیا نہ اب کرے گا ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، روس سے سستے خام تیل کی خریداری کے حوالے سے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کا وفد بیس جنوری تک پاکستان آئے گا اور روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے امریکی پابندیوں کا سامنا بھی نہیں ہو گا،پاکستان تحریک انصاف روس سے سستے خام تیل کی صرف باتیں کرتی رہی،موجودہ حکومت نے جو بات چیت میں پیش رفت کی ہے اسکا ریکارڈ موجود ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔