پی ٹی آئی کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ،وزیر دفاع کا خیر مقدم

جمعه 05 جولائی 2024ء

وزیردفاع خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کے وزیراعظم کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے فیصلہ کا خیرمقدم،کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ اچھی بات ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی فیصلوں میں تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کی شرکت اچھا اقدام ہوگا ،دہشتگردی کے خلاف آپریشن قومی مسئلہ ہے کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے،دہشتگردی کا خاتمہ کسی بھی جماعت کا سیاسی مسئلہ نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ ہے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت دہشتگردی کے خلاف آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرے گی ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا اس اجلاس میں کوئی منفی طرزعمل نہیں تھا اوروزیراعلی خیبرپختواہ نے اجلاس میں آپریشن مخالف کوئی بات نہیں کی تھی ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا طرزعمل اس وقت بھی مثبت تھا اب بھی مثبت ہوگا دوسری جناب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کو لیگی رہنمائوں کے خلاف مقدمات بنانے کی ہدایت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چار سال حکمران رہے وہ خود ہی مجھ ہم پر مقدمات کرلیتے ،اگر میرے کوئی مخالفانہ بیان ہیں توانہوں نے اس ضمن میں خود کوئی مقدمہ کیوں نہ درج کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہت دیر سے خیال آیا ، ان کے اپنے پاس یہ موقع موجود تھا،میرا خیال ہے ان کے دل میں کوئی ہمدردانہ گنجائش پیدا ہورہی ہے ،وہ مقدمات درج کرنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں اور ساتھ اے پی سی میں بھی شرکت کررہے ہیں،لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کا موسم تبدیل ہورہا ہے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی حکومتی پیشکش برقرار ہے ،وزیراعظم پی ٹی آئی کو تین چار مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کرچکے ،شہباز شریف نے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں،سیاستدان کبھی دروازے بند نہیں کرتے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ غیرسیاسی ہے ،ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش ہے ،اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی انہیں پرانی کھرک ہےاوراسٹیبلشمنٹ ہی ہمیشہ پی ٹی آئی کی کفیل رہی ہے ،میرا اندازہ ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کوئی انفرادی سوچ موجود نہیں،اگر پی ٹی آئی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے ،نومئی کو پی ٹی آئی کی برپا کی گئی بغاوت خوش قسمتی سے فیل ہوگئی،شبلی فراز نے پھر کہا ہے کہ خانہ جنگی ہوگی ،شبلی فراز پھر نومئی کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف